دوہزار چوبیس کے عام انتخابات میں منتخب ہونے والی سندھ اسمبلی نے نئے ریکارڈ قائم کردیئے

عرفان علی عرفان علی

 دوہزار چوبیس کے عام انتخابات میں منتخب ہونے والی سندھ اسمبلی نے نئے ریکارڈ قائم کردیئے


دوہزار چوبیس کے عام انتخابات میں منتخب ہونے والی سندھ اسمبلی نے نئے ریکارڈ قائم کردیئے۔ اٹھارہویں آئینی ترمیم کے بعد صوبے میں پہلی بارانسدادمنشیات کاقانون بنا۔اقلیتی رکن ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے،،  تووہیں مرادعلی شاہ نے  مسلسل تیسری بار  قائد ایوان بنے کااعزازحاصل کیا ۔


نومنتخب ارکان  سندھ اسمبلی نے 24 فروری 2024ءکواپنی رکنیت  کاحلف ا ٹھایا۔۔


ایک سو تیس جنرل نشستوں پر اڑتالیس اراکین پہلی مرتبہ ایوان میں پہنچے جبکہ پیپلزپارٹی کے سیدقائم علی شاہ اور نثاراحمد کھوڑو نے آٹھویں مرتبہ سندھ اسمبلی کا رکن بننے  کااعزازحاصل کیا ۔۔ ایم کیو ایم کے رکن معاذ محبوب کو ایوان کا سب سے کم عمر ترین رکن ہونے کا اعزاز ملا ۔۔ 

قسمت کی دیوی اس سال بھی مراد علی شاہ پر مہربان رہی ،  اور وہ مسلسل تیسری مرتبہ سندھ اسمبلی کے قائد ایوان بنے  سکھرسے پیپلزپارٹی کے منتخب رکن  اویس قادر شاہ اسپیکرکی نشست پرفائزہوئے۔ پہلی بار مخصوص نشست پرمنتخب ہونے والے انتھونی نوید ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی بن گئے


ایوان میں سب سے بڑی اپوزیشن جماعت ایم کیوایم پاکستان نے علی خورشیدی کوقائدحزب اختلاف بنایا گیا ہے


پالیمارنی سال مکمل نہں ہوا لیکن تاحال اسمبلی اجلاس کے آئھ سیشنز میں ساٹھ دن کی کاروائی ہوئی ہے ۔۔ وقفہ سوالات میں حکومتی بنچوں کی جانب سے چھ چالیس سوالات کے جوابات دیئے گئے ، ایوان میں ایک سو ساٹھ توجہ دلاؤ نوٹس پیش کئے گئے ۔۔ 

 قانون سازی کی بات کی جائے تو تاحال اٹھارویں ترمیم کے بعد پہلی مرتبہ انسداد منشیات کا صوبائی قانون بنا ۔۔ایوان نے سندھ سول سرونٹ ترمیمی ایکٹ سمیت چھ ایکٹ منظورکئے ۔