کراچی میں دو پولیس مقابلوں کے بعد تین مبینہ ڈاکووں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا

صبانور صبانور

 کراچی میں دو پولیس  مقابلوں کے بعد تین مبینہ ڈاکووں کو  زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا


کراچی میں دو پولیس  مقابلوں کے بعد تین مبینہ ڈاکووں کو  زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔


پولیس کے مطابق  کورنگی ڈھائی نمبر میں مبینہ پولیس مقابلہ کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرا فرار ہوگیا ۔ گرفتار ملزم سے  اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ بعد میں پولیس نے فرار ہونے والے ڈاکو کو بھی زخمی  حالت میں  پکڑ لیا۔ دونوں مبینہ ملزم  اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث  ہیں۔  سپرہائی وے جمالی پل کےقریب مبینہ پولیس مقابلہ کے بعد  ایک مبینہ ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔