ملک میں رواں سال گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اوررکشوں کی فروخت میں اضافہ ہو

نزاہت خان نزاہت خان

 ملک میں رواں سال گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اوررکشوں کی فروخت میں اضافہ ہو


ملک میں رواں سال گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اوررکشوں کی فروخت میں اضافہ ہواجبکہ ٹرک، بسوں، ٹریکٹر، ٹریکٹر، وین اور جیپ کی فروخت میں کمی آئی۔

آٹو سیکٹر کے اعدادوشمار کے مطابق 2024 میں ٹرک، بسوں،ٹریکٹر ،وین ،جیپ کی فروخت میں کمی جبکہ موٹر سائیکلوں ،گاڑیوں اور رکشوں کی فروخت میں اضافہ ہوا۔

اعدادوشمارکےمطابق سال 2024 میں گاڑیوں کے 87 ہزار606 یونٹس فروخت ہوئے۔

 سال 2024 میں رکشوں کی فروخت 29 ہزار992 ریکارڈکی گئی، جبکہ گزشتہ سال یہ 18 ہزار540 یونٹ تھی۔

موٹرسائیکلیں سال 24 میں 11 لاکھ 54 ہزار178 یونٹس فروخت ہوئیں، جبکہ گزشتہ سال انکی تعداد 10 لاکھ 80 ہزار173 یونٹس رہی۔۔

بسیں 538، ٹرک 1357 یونٹس، وین جیپ 13ہزار816 جبکہ ٹریکٹرزکی فروخت 33 ہزار382 یونٹس ریکارڈکی گئی،