پاکستان ہندو کونسل اور ڈاکٹر پریم کمار سیتل داس میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتمام اجتماعی شادیوں کی سالانہ رنگارنگ تقریب شہر قائد میں اتوار کو منعقد ہوگی،
ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کی زیر سرپرستی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل، ریلوے گراؤنڈ کراچی کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا، اٹھارویں سالانہ تقریب میں ملک بھر سے سو سے زائد ہندو جوڑے اتوار کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے،غیرملکی سفراء سمیت مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات بھی شرکت کریں گے، نوبیاہتا جوڑوں میں جہیز کا سامان بھی تقسیم کیا جائے گا، پاکستان ہندو کونسل کے سربراہ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کی گفتگو۔۔خدا کی نظر میں سب سے بڑی نیکی کسی کا گھر بسانا ہے، مجھے فخر ہے کہ اب تک سولہ سو سے زائد مستحق جوڑوں کی باپ بن کر شادی کراچکا ہوں، ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی پاکستان میں اقلیتوں کو اپنے مذہبی تہوار ماننے کی مکمل آزادی ہے،