سندھ کابینہ کا اجلاس جمعرات کو طلب۔ واٹر اینڈ سیو ریج ٹریبونل کے قیام سمیت بیالیس نکالی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا

صبانور صبانور

  سندھ کابینہ کا اجلاس  جمعرات کو طلب۔ واٹر اینڈ سیو ریج ٹریبونل کے قیام سمیت بیالیس نکالی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا


 سندھ کابینہ کا اجلاس  جمعرات کو طلب۔ واٹر اینڈ سیو ریج ٹریبونل کے قیام سمیت بیالیس نکالی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔


وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  کی جانب سے طلب کردہ اجلاس میں پیپلز بس سروس کی الیکٹرک  بسوں کی مرمت کے لئے فنڈز کا اجراء ، بھی  ایجنڈے کا حصہ ہے۔ سی پیک سیکیورٹی  کے لئے بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری کے حوالے سے سفارشات کا جائزہ بھی کیا جائے گا۔  پراجیکٹ ڈائریکٹر ملیر ایکپریس وے نیاز احمد سومرو کی مدت ملازت میں توسیع کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔گجر نالہ، محمود آباد نالہ اور اورنگی ٹاؤن نالہ   متاثرین کے مکانات کی تعمیر کے لئے رقم کی تقسیم  بھی  کابینہ اجلاس کے   ایجنڈے میں شامل ہے۔