کراچی میں سائٹ ایریا ہارون آباد کے مکان میں گھس کر مسلح افراد کی فائرنگ۔ دو بھائی جاں بحق اور دو زخمی ۔ ملزم گھر سے کوئی چیز نہیں لے گئے۔ مقتولین اور زخمی تمام افراد سرکاری ملازم ہیں۔ پولیس نے واقعہ کو ذاتی دشمنی کا نتیجہ قرار دے دیا جبکہ متاثرہ فیملی کے رشتہ دار کا دعوی ہے واقعہ ڈکیتی کےد وران پیش آیا۔
پولیس کےمطابق سائٹ ایریا ہارون آباد کی ایم سی کالونی میں واقع مکان میں واقعہ ذاتی دشمنی پر پیش آیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعہ میں زخمی ایک شخص نےبتایا چار سے پانچ مسلح افراد گھر میں داخل ہوئے اور بھائیوں کو نشانہ بنایا۔ ملزموں نے کوئی چیز نہیں لوٹی۔ ہمارا آبائی تعلق گمبٹ سے ہے ۔ ہماری کسی سے دشمنی نہیں۔ مقتولین کے ایک عزیز نے میڈیا سے گفتگو میں دعوی کیا معاملہ ڈکیتی کے دوران پیش آیا۔یہ علاقے میں تیسرا واقعہ ہے۔ مخصوص گینگ ہے جو گھروں میں ڈکیتیاں کررہا ہے۔ جرائم کی روک تھام میں مقتولین کا اہم کردار تھا ۔علاقے میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی بھی کوشش کررہے تھے۔ دو روز بچوں کا جھگڑا بھی ہوا تھا۔ واقعہ اتنا بڑا نہیں تھا، اصل معاملہ ڈکیتی کا ہے۔ مقتولین اور زخمی افراد پینتیس سال سے اس ہی محلے میں رہائش پذیر ہیں ۔۔