صدر ٹرمپ کا شٹ ڈاؤن کے دوران فوج کو تنخواہ دینے کا حکم
واشنگٹن
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی شٹ ڈاؤن کے دوران فوجی اہلکاروں کو تنخواہیں دینے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ تمام دستیاب فنڈز استعمال کرتے ہوئے 15 اکتوبر کو افواج کو تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایسے فنڈز کی نشاندہی کر لی گئی ہے جنہیں فوجی ادائیگیوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، اور پیٹ ہیگسیٹھ ان فنڈز کو افواج کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے بروئے کار لائیں گے۔
یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب شٹ ڈاؤن کے باعث ہزاروں سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کا سامنا ہے، تاہم صدر ٹرمپ نے افواج کی مالی ضروریات کو ترجیح دیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت دی ہے۔