کراچی کے علاقے نیوکراچی میں نالےمیں گیس بھرنے سے دھماکا۔ پانچ افراد زخمی ۔ چھ دکانوں کو نقصان پہنچا۔
پولیس کےمطابق نیو کراچی سیکٹر جے فائیو میں سڑک کنارے چلنے والے نالے میں گیس بھرنے سے دھماکہ ہوا۔زور دار دھماکے سے نالے کے اوپر کا فرش اکھڑ گیا،، اور پانچ افراد زخمی ہوئے۔ بلال کالونی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور متعلقہ اداروں کو طلب کرلیا۔ امدادی اداروں نے زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا ۔ دھماکے سے چھ دکانوں کو نقصان پہنچا،، جبکہ سڑک اور فٹ پاتھ میں دراڑیں پڑگئیں۔ اطراف کی دکانوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ۔ممکنہ خدشات کے پیش نظر سیوریج نالے میں سرچنگ بھی کی گئی۔ نالے میں کسی شخص کے گرنے یا موجود ہونے کی اطلاع نہیں ملی ۔ ملبہ ہٹاکر سڑک کو کلئیر کیا جائے گا۔