فلک پرہوئی سیاروں کی پریڈ،نظام شمسی کے چھ سیارے ایک ہی قطار میں آگئے

عمران عمران

 فلک پرہوئی سیاروں کی پریڈ،نظام شمسی کے چھ سیارے ایک ہی قطار میں آگئے


فلک پرہوئی سیاروں کی پریڈ،نظام شمسی کے چھ سیارے ایک ہی قطار میں آگئے ،جامعہ کراچی کےشعبہ اسپیس سائنس اینڈٹیکنالوجی میں نصب دوربین سےآسمان پرموجود چھ سیاروں میں سے چار سیاروں کے نظارے کیےگئے ۔۔۔ 

نظام شمسی میں سیاروں کے جھرمٹ کا نظارہ،چھ سیاروں فلک پرقطارمیں آگئےجن میں مِرّیخ ،زُہْرَہ ،مُشتَری ،زُحَل ،یورینس اورنیپچُون

  شامل ہیں ۔۔۔ جامعہ کراچی کےشعبہ اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی چھت پر نصب ٹیلی اسکوپ سے مِرّیخ ،زُہْرَہ ،مُشتَری ،اور زُحَل   سیارےکےنظارےکیےگئے ۔۔۔ ڈائریکٹر شعبہ ا سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹرمحمد جاویداقبال کہتے ہیں فلک پرچھ سیاروں میں سےچارکوانسانی آنکھ دیکھ سکتی ہے۔۔۔ ماہرفلکیات کامزیدکہناتھایہ نظارہ  کم سےکم پانچ اورزیادہ سےزیادہ اکثردس سال بعددیکھنےمیں آتاہے۔۔۔