سینیئر وزیر سندھ شرجیل میمن کہتے ایم کیو ایم تنقید اپنا سیاسی قد بڑھانے کے لیے کرتی ہے

نزاہت خان نزاہت خان

 سینیئر وزیر سندھ شرجیل میمن کہتے ایم کیو ایم تنقید اپنا سیاسی قد بڑھانے کے لیے کرتی ہے


سینیئر وزیر سندھ شرجیل میمن کہتے ایم کیو ایم تنقید اپنا سیاسی قد بڑھانے کے لیے کرتی ہے ۔ ایم کے کسی رہنما کے بیان کو سنجیدہ نہیں لیتے ۔ میئر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا تھاایم کیو ایم رہنماؤں کی پریس کانفرنس جھوٹ کے سوا کچھ نہیں۔ 


ایم کیوایم کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی کی پریس کانفرنس پر ردرعمل میں   سینئروزیر شرجیل میمن کا کہناتھا ایم کیو ایم اس لئے تنقید کرتی ہے کہ اس پر جوابی تنقید ہو اور اس کا سیاسی قد بڑھے۔ ایم کیو ایم کے کسی بھی رہنما کےبیان سنجیدہ نہیں لیتے ۔ کراچی میں تاجروں کے اعزاز میں ظہرانہ ایک کامیاب اجتماع تھا ۔ تاجروں کےاعزاز میں ظہرانے کا مقصد تاجروں کے مسائل کی نشاندہی اور ان کاحل تھا ۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پرتاجروں نے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ میئر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا تھاایم کیو ایم رہنماؤں کی پریس کانفرنس جھوٹ کے سوا کچھ نہیں۔ ایم کیو ایم رہنما آپس کے اختلافات کی وجہ سے اضطراب کا شکار ہیں ۔ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کے ترقیاتی کاموں کو دیکھ کر ایم کیو ایم کے رہنماؤں کو اپنا ماضی یاد آجاتا ہے۔ایم کیو ایم والوں کو کراچی کی ترقی ایک آنکھ نہیں بھاتی ۔