سیاحت کے فروغ کےلیے ایکسپو سینٹرکراچی میں تین روزہ پاکستان ٹریول مارٹ 2025 کا آغازہوگیا ۔۔۔نمائش میں 250 سے زائد اسٹالز، ملکی و غیر ملکی مندوبین شریک ہیں ۔۔۔نمائش پاکستانی سیاحتی مقامات اور ثقافتی رنگ نمایاں ہیں ۔۔
کراچی ایکسپومیں سجا رنگا رنگ پاکستان ٹریول مارٹ ۔۔
نمائش میں ملکی وبین الاقوامی ٹورزم بورڈز کی شرکت، جدید سفری سہولیات اور سیاحتی منصوبوں کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی ۔
پاکستان کے صوبوں کے ثقافت،خیبر پختونخواہ کے سیاحتی مقامات سمیت فوک سندھی میوزک بھی نمایاں رہا۔
سیاحت وثقافت کے صوبائی وزیرذوالفقار علی شاہ نے خطاب میں کہا کہ سیاحت کے فروغ کے لئے یہ ایونٹ ضروری ہے۔۔
۔۔۔ ٹریول مارٹ میں معروف ائیرلائنز، ہوٹل انڈسٹری، ٹریول ایجنسیزبھی شریک ہیں ۔