طالبات سے امتحانی فیس کی رقم لے کر فرا ر ہونے والے کالج سپریٹنڈنٹ کا اقدام خودکشی،

عرفان علی عرفان علی

طالبات  سے امتحانی فیس کی رقم لے کر فرا ر ہونے  والے کالج سپریٹنڈنٹ کا اقدام خودکشی،


کراچی ناظم آباد  کے گورنمنٹ ڈگری  کالج کی طالبات  سے امتحانی فیس کی رقم لے کر فرا ر ہونے  والے کالج سپریٹنڈنٹ کا اقدام خودکشی، ملزم نے مبینہ طور پر گرفتاری کے خوف سے زہر پی لیا ،تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا 


کراچی کےسرکاری کالج کی طالبات سے امتحانی فیس کی مد میں 9 لاکھ 10 ہزار روپے وصول کرکے فرار ہوجانے والے  ملزم نے زہریلی دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی، پولیس کا دعویٰ ہے کہ گرفتاری کے خوف سے ملزم نے انتہائی قدم اٹھایا ،ملزم کو تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ،پولیس حکام کے مطابق کالج سپریٹنڈنٹ محمد نفیس کے خلاف گذشتہ روز  خاتون پرنسپل کی مدعیت میں مقدمہ درج  ہوا تھا، ملزم کو حفاظتی تحویل میں لیکر اسپتال میں  پولیس تعینات کردی گئی ہے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبات کی امتحانی فیس  خاتون پرنسپل نے ادا کرکے ایڈمٹ کارڈ جاری کرا دیئے۔۔۔