حیدر آباد میں پولیس کے خلاف شروع ہونے والا وکلا ء برادری کا احتجاج کراچی تک آپہنچا

عمران عمران

 حیدر آباد میں  پولیس کے خلاف شروع ہونے والا وکلا ء برادری کا احتجاج کراچی تک آپہنچا


حیدر آباد میں  پولیس کے خلاف شروع ہونے والا وکلا ء برادری کا احتجاج کراچی تک آپہنچا۔۔۔عدالتی امور کے بائیکاٹ کے بعد  اہم شاہراہوں پر وکلاء نے دھرنے دئیے  جس کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، ہزاروں افرادکومشکلات کا سامنا کرنا پڑا،،

ایس ایس پی حیدر آباد کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ لئے  شروع ہونے والا وکلاء برادری کا احتجاج زور پکڑتے  ہوئے کراچی تک آپہنچا۔۔۔


کراچی میں بھی وکلاء برادری نے عدالتی امور کا بائیکاٹ کرتے ہوئے مختلف شاہراہوں پر دھرنے دئیے جس سے  ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا 

کراچی کو حیدرآباد  اور سیہون سے ملانے والی شاہراہوں پر بھی دھرنوں کے باعث     مال بردار گاڑیاں  اور دیگر ٹریفک پھنس گئی


 کراچی میں ملیر  کورٹس  سے متصل سڑک پر بھی جاری دھرنے کے باعث   شہری رل گئے، سڑکیں بند ملیں تو  لوگ متبادل راستے تلاش کرتے رہے 


صنعتی علاقے میں مختلف فیکٹریز سے نکلنے  والے ہزاروں ملازمین کو پیدل گھروں کی جانب سفر کرنا پڑا ،پریشان حال شہریوں نے کہا کہ  وکلاء کو احتجاج کورٹ میں کرنا چاہئیے ،روڈ پر نہیں


نیشنل ہائی وے کے قریب جاری رہنے والے احتجاج کو وکلاء نے 10 گھنٹے  بعد مؤخر کرنے کا اعلان کیا

دھرنا ختم ہوا تو سڑک کو ٹریفک کی آمد ورفت کے لئے کھول دیا گیا۔