چیئر مین نیب نذیر احمد بٹ نے کاروباری برادری کو غیر منصفانہ کیسز کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی یقین دہانی کرادی

عمران عمران

 چیئر مین نیب نذیر احمد بٹ نے کاروباری برادری کو غیر منصفانہ کیسز کے حوالے سے  زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی یقین دہانی کرادی


چیئر مین نیب نذیر احمد بٹ نے کاروباری برادری کو غیر منصفانہ کیسز کے حوالے سے  زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی یقین دہانی کرادی۔ 

چئیرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔  ان کا کہنا تھا کاروباری برادری کو کسی بھی محکمے سے ہراسانی  سے نمٹنے میں نیب کی حمایت حاصل ہوگی۔ چیئرمین نیب نے بتایا  کاروباری برادری  کے چودہ  میں تیرہ کیس  چھ ماہ کے اندر حل کر دیے ۔ نیب کی یہ رفتار ر مسائل کے حل کے لیے  ادارے کی لگن کو ظاہر کرتی ہے۔ تاجروں کا کہنا تھا   کاروباری ماحول خراب ہو چکا ہے۔ کئی ملٹی نیشنل کمپنیاں کراچی چھوڑ کر جا چکی ہیں۔ نیب میں مثبت تبدیلیاں آئی ہیں،، تاہم بدعنوانی کے مکمل خاتمے کے لئے ابھی بہت کچھ کرنا ہے