کراچی میں ہاکس بے کے ساحل پر پکنک کی غرض سے آنے والے پانچ افراد سمندر کی بے رحم موجوں کا شکار ہوگئے ،سینڈزپٹ کے مقام پر نہاتے ہوئے سمندر میں 5 افراد ڈوبے تو تین کو بروقت بچالیا گیا ،دو کا سراغ نہ مل سکا
ہاکس بے کی ساحلی پٹی پر سینڈزپٹ ہٹ نمبر این فور کے قریب ڈوبنے والے تین افراد کو لائف گارڈز نے ڈوبنے سے بچالیا مگر دو افراد کو سمندر بہا لے گیا،پولیس کے مطابق ساحل پر نہاتے ہوئے ڈوبنے والے پانچوں افراد رنچھوڑ لین کے رہائشی ہیں جوپکنک منانے آئے تھے،ڈوبنےوالوں میں 25سالہ وسیم اور 20سالہ ذاکر شامل ہیں جو آپس میں ماموں بھانجہ تھے ،پولیس کے مطابق غروب آفتاب کے بعد ڈوبنے والوں کی تلاش کا عمل روک دیا گیا ،صبح تک دونوں کاسراغ ملنے کا امکان ہے۔۔۔۔