مرکزی ملزم نے مصطفی کو ڈیفنس میں اپنے گھر میں بلایا۔ جھگڑے کے دوران قتل کرنے کے بعد حب لے جاکر گاڑی سمیت جلادیا

عرفان علی عرفان علی

مرکزی ملزم  نے مصطفی   کو ڈیفنس میں اپنے گھر میں بلایا۔ جھگڑے کے دوران  قتل کرنے کے بعد  حب لے جاکر گاڑی سمیت جلادیا


کراچی میں چھ جنوری کو    لاپتہ ہونے والے  تیئس سالہ نوجوان  سے متعلق  اہم انکشافات سامنے آگئے۔

مرکزی ملزم  کا شریک   ساتھی بھی  گرفتار۔شریک  ملزم  کےمطابق   مرکزی ملزم  نے مصطفی   کو ڈیفنس میں اپنے گھر میں بلایا۔ جھگڑے کے دوران  قتل کرنے کے بعد  حب لے جاکر گاڑی سمیت جلادیا۔ پولیس  کا  کہنا ہے  ڈی این اے ٹیسٹ اور  تباہ شدہ گاڑی کی  تفصیلات حاصل ہونے پر بیان کی تصدیق ہوسکے گی۔

چھ جنوری کولاپتہ والےنوجوان مصطفیٰ عامر کے کیس میں پولیس کواہم شواہدمل گئے ۔۔۔

مرکزی ملزم  کا شریک   ساتھی بھی  گرفتار۔  ڈی آئی جی سی آئی اے کادعویٰ ہے کہ ملزم نے مصطفیٰ کو جھگڑے کے دوران قتل  کرنے اور لاش حب لے جاکر گاڑی سمیت جلانے  کا اعتراف  کیاہے۔۔۔

مقدس حیدر، ڈی آئی جی سی آئی اے۔۔۔مصطفی عامر جس دن مسنگ ہوا ہے 6آف جنوری 2025 تو رات کو وہ ارمغان کے گھر پر آئے تھے وہاں پر ایک لڑائی جھگڑے کے بعد فائرنگ کے بعد ان کو قتل کیا گیا جو کہ اب تک ہمیں شوائد ملے ہیں اوراب تک کے بیانات کے مطابق بدقسمتی سے بڑے سیڈ طریقےسے اس کو جلا دیا گاڑی سمیت۔

پولیس  کا   کہنا ہے ملنےوالی لاش کی امانت  طور پر دفنایا جاچکا ہے۔ ڈی این اے ٹیسٹ اور  تباہ شدہ گاڑی کی  تفصیلات حاصل ہونے پر ملزم کے بیان کی تصدیق ہوسکے گی۔

مقدس حیدر، ڈی آئی جی، سی آئی اے۔۔۔ یہ پورا چین آف ایونٹس جو ہے ہم نے انویسٹیگیٹ کیا ہے اور شواہد جمع کیے اور اس کے بیانات سے چیزیں کنفرم ہوئی وہاں پر بیانات اراستے میں سی سی ٹی وی کہہ لیں آپ یا راستے میں جہاں جہاں رکے ان سب کے بیانات ہم نے سب کو کیلکولیٹ کر کے ویلیڈیٹ کیا ہے اور اس کی ابھی انشاءاللہ ہم فردر انویسٹیگیشن میں باڈی کو ایگزیوم کر کے ڈی این اے انلسز کر کے چیزوں کو کنفرم کریں گے ابھی

ڈی آئی جی، سی آئی اے مقدس حیدر نے بتایا  مرکزی اور ساتھی ملزم پرانے دوست ہیں جبکہ مصطفی سے بھی ان کی دوستی تھی