کراچی میں دندناتے اسٹریٹ کرمنلز نے ایک اور جان لے لی

صبانور صبانور

کراچی میں دندناتے اسٹریٹ کرمنلز نے ایک اور جان لے لی

کراچی میں دندناتے اسٹریٹ کرمنلز نے ایک اور جان لے لی،اورنگی ٹاؤن میں گھر کے باہر بیٹھے نوجوان سے موبائل فون چھینا، مزاحمت نہ کرنے پر بھی گولی مار کر فرار ہوگئے،رواں سال لٹیروں کا نشانہ بن کر جان گنوانے والوں کی تعداد 43 تک جاپہنچی،

کراچی اورنگی ٹاؤن کا رہائشی اختر جیمز بھی اسٹریٹ کرائم کا شکار ہوکر دنیا چھوڑ گیا

گھر کے باہر بیٹھے محنت کش اختر سے مبینہ طور پر دو ڈاکوؤں نے موبائل فون چھینا اور فرار ہوتے ہوئے سر میں گولی مار کر قتل کردیا

محنت مزدوری کرکے اپنا اور اہلخانہ پیٹ پالنے والا اختر جیمز غیر شادی شدہ تھا،چھوٹے بھائی نے بتایا کہ کام سے آنے کے بعد باہر گلی میں بیٹھ کر وقت گذاری کرنا مقتول کا معمول تھا

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث اسٹریٹ کرمنلز نے فرار ہوتے ہوئے جو گولیاں چلائیں ان کی زد میں آکر ایک اور راہگیر نوجوان بھی زخمی ہوا، پولیس کو شبہ ہے کہ اسٹریٹ کرمنلز نشے کی حالت میں تب ہی اندھا دھند گولیاں چلاتے ہوئے فرار ہوئے

پولیس نے اطراف میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کے ذریعے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔