کراچی بوٹ بیسن میں مسلح ملزموں کا شہریوں پر تشدد کا معاملہ

عرفان علی عرفان علی

 کراچی بوٹ بیسن میں مسلح ملزموں کا شہریوں پر تشدد کا معاملہ


کراچی بوٹ بیسن میں مسلح ملزموں کا شہریوں پر تشدد کا معاملہ۔ مرکزی ملزم شاہ زین مری کے دو گارڈ گرفتار۔ ملزموں کے زیر استعمال گاڑی بھی  پکڑی گئی۔

 ایس ایس پی جنوبی کے مطابق  واقعہ کے   مرکزی  ملزم  شاہ زین مری  کے دو گرفتار گارڈز کے  قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے ملزموں کے زیر استعمال گاڑی بھی پکڑلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم ڈرائیور ڈیفنس فیز ایٹ میں پولیس کا ناکہ لگا دیکھ کر گاڑی چھوڑ کر فرار ہوا۔  گاڑی ضلع  جنوبی پولیس نے تحویل میں لے لی۔ڈی آئی جی ساوتھ کےمطابق مرکزی ملزم شاہ زین  مری گاڑی چلارہا تھا،، جو پولیس سے بچ کر بھاگ نکلا۔بوٹ بیسن کے علاقے میں  شہریوں پر تشدد کا واقعہ  انیس  فروری کو پیش آیا  تھا۔سی سی ٹی وی فوٹیج  میں  مسلح ملزموں کو شہری پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

۔