آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ 2026: انعامی رقم میں تاریخی اضافہ

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ 2026: انعامی رقم میں تاریخی اضافہ

آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ 2026: انعامی رقم میں تاریخی اضافہ


دبئی  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمن کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کی انعامی رقم میں چار گنا اضافہ کر دیا ہے۔ اس بار مجموعی طور پر 13.88 ملین ڈالر کی رقم تقسیم کی جائے گی، جو گزشتہ ورلڈ کپ کے مقابلے میں 297 فیصد زیادہ ہے۔


ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو 4.48 ملین ڈالر اور ٹرافی دی جائے گی، جبکہ رنرز اپ ٹیم کو 2.24 ملین ڈالر انعام دیا جائے گا۔ سیمی فائنل تک پہنچنے والی ٹیموں کو 1.12 ملین ڈالر جبکہ گروپ اسٹیج میں شرکت کرنے والی ٹیموں کو 34,314 ڈالر دیے جائیں گے۔


آئی سی سی کے مطابق یہ اقدام خواتین کرکٹ کو فروغ دینے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے کیا گیا ہے، جس سے عالمی سطح پر ویمن کرکٹ کی اہمیت میں اضافہ ہوگا۔