کراچی میں اسٹیل ٹاؤن موڑ کے قریب اسٹیل مل کے برطرف ملازمین کا احتجاج، نیشنل ہائی وے 8 گھنٹے تک بند رہنے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔۔۔
اسٹیل مل کے برطرف ملازمین نے نیشنل ہائی وے کو بند کرنے سے قبل ریلی بھی نکالی۔ شام 4 بجے سے جاری احتجاج کے سبب مرکزی شاہراہ پر بڑی گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ٹریفک کو پورٹ قاسم چورنگی سے اندرون علاقہ اور ٹھٹھہ سے آنے والی ٹریفک کو ایف بی ایل کٹ سے اندرون علاقہ بھیجا گیا ۔۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کے کئی دور ہوئے جو ناکام رہے۔۔۔۔8 گھنٹے گزر جانے کے بعد ایس ایس پی اور ڈپٹی کمشنر سے مظاہرین کے وفد نے مذاکرات کئے اور مثبت پیش رفت ہونے پر نیشنل ہائی وے پر جاری دھرنا ختم کیا گیا۔۔۔پولیس کے مطابق تین روز قبل اسٹیل مل انتظامیہ نے تیرہ سو ملازمین کو نوکری سے برطرف کیا تھا۔ مظاہرین ملازمت پر بحالی،بقایا جات کی ادائیگی اور مراعات دینے کا مطالبہ کررہے تھے