کراچی میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے سابق صوبائی وزیر عبداللہ بلوچ سے ان کےصاحبزادے کےانتقال پرتعزیت کی ۔۔۔
چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹواورآصفہ بھٹو نےکراچی ضلع کیماری کے علاقے پرانا گولیمارمیں سابق صوبائی وزیر عبداللہ بلوچ سے ان کے صاحبزادے ابراہیم بلوچ کے انتقال پر تعزیت کی۔۔۔بلاول بھٹواورآصفہ بھٹونے ابراہیم بلوچ کی ہمشیرہ، رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ ،بھائی ترجمان حکومت سندھ مصطفی عبداللہ بلوچ سے بھی تعزیت کا اظہارکیا ۔۔اس موقع پر ابراہیم بلوچ کی والدہ کو بھی دلاسہ دیا ۔ ابراہیم بلوچ کے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔۔۔اس موقع پر شیری رحمان، وقار مہدی، سعید غنی، عبدالقادر پٹیل بھی موجودتھے۔۔۔