وزیراعظم عمران خان کا پاکستان کے پہلے وزیرِ اعظم لیاقت علی خان کے صاحبزادے اکبر علی خان کی بیماری اور ان کو درپیش مالی مشکلات سے متعلقہ رپورٹس کا نوٹس لے لیاہے

وزیرِ اعظم کی گورنر سندھ کو فوری طور پر متعلقہ خاندان سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے وزیرِ اعظم نے ہدایت کی ہےکہ اکبر علی خان کے علاج معالجے کے تمام انتظامات و اخراجات  حکومت پاکستان کی جانب سے یقینی بنائے جائیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت سندھ نے قائد ملت لیاقت علی خان کے بیٹے اکبر لیاقت علی خان کے علاج کا مکمل خرچہ اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔ اکبر علی خان کی اہلیہ اور لیاقت علی خان کی بہو دُر لیاقت علی نے جولائی میں وزیر اعلیٰ سندھ کو خط لکھ کر علاج میں معاونت کی درخواست کی تھی۔

اکبر لیاقت علی خان کی اہلیہ کے مطابق ستمبر 2020 میں ڈاکٹروں کے مشورے سے شوہر کا ڈائلیسز شروع کیا گیا تھا۔ ان کا ہفتے میں تین مرتبہ ڈائلیسز کروایا جاتا ہے۔ علاج معالجے پر 1 لاکھ 75 ہزار روپے کا خرچہ آتا ہےجو دو بیٹیاں برداشت کررہی ہیں ۔ وزیر اعلی سندھ نے گزشتہ روز کڈنی سینٹر میں ڈائلیسز اور آغا خان اسپتال میں اکبر لیاقت علی خان کے مکمل علاج کی منظوری دیتے ہوئے۔ 2 لاکھ روپے ماہانہ معاونت کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔ اہلیہ کے مطابق اعلان کردہ رقم کے بارے میں معلوم ہوا تھا۔ امید ہے جلد مل بھی جائے گی۔