کراچی میں تاج کمپلیکس کے قریب سے سی ٹی ڈی نے ، فتنہ الخوارج کے اہم رکن کو گرفتار کرلیا۔
انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کےمطابق گرفتار دہشت گرد کا تعلق نُور ولی اللہ گروپ سے ہے ۔اس نے دسمبر دوہزار چوبیس میں فتنہ الخوارج کمانڈر کے حکم پر مزار قائد اعظم سمیت مختلف علاقوں کی ویڈیو بنا کر افغانستان بھیجی تھیں۔ملزم اور ساتھیوں نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر کے دھمکی دی تھی کہ ہم کراچی آگئے ہیں۔ انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم افغانستان میں دہشت گردی کی تربیت بھی حاصل کر چکا ہے۔ملزم کو انٹیلی جنس ، تکنیکی بنیادوں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مددسے گرفتار کیا گیا۔ملزم ڈیفنس کے علاقے میں فتنہ الخوارج کی چاکنگ کرنے میں بھی ملوث ہے۔