کراچی،عرفان علی
کراچی کا موسم تبدیل ہوا تو شہریوں کی بڑی تعداد
سیرو تفریح کے لئے گھروں سے نکل پڑی۔۔شہریوں نے ویک اینڈ یادگار بنانے کے لئے سی ویو
کا رخ کیا اور انجوائے کرتے رہے
موسم ٹھنڈا ہوجائے اور تفریح نہ کی جائے۔ایسا تو
ممکن نہیں۔کراچی والے بادل برستے ہی سیرو تفریح کے لئے نکل پڑے۔۔سی ویو پر پڑاو
ڈالا اور سمندر کی لہروں سے اٹھکیلیاں کرتے رہے
کسی نے
ساحل پر گرما گرم بھٹہ کھاکر موسم کا لطف اٹھایا تو کوئی گھڑ سواری کرتا
نظر آیا۔ساحل پر موجود شہری گھر سے باہر فیملی کے ساتھ ڈنر کی پلاننگ بھی کرتے رہے
۔
خواتین اوربچوں کے علاوہ منچلے بھی بڑی تعداد میں
سی ویو پر موج مستی کرتے اور موسم کا لطف اٹھاتے رہے۔محکمہ موسمیات نے کراچی والوں
کو اتوار کے روز بھی ہلکی بارش کی نوید سنارکھی ہے۔