مصطفی عامرقتل کیس میں ملزم ارمغان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

عرفان علی عرفان علی

 مصطفی  عامرقتل کیس میں ملزم  ارمغان  کو عدالتی ریمانڈ پر جیل  بھیج دیا گیا


مصطفی  عامرقتل کیس میں ملزم  ارمغان  کو عدالتی ریمانڈ پر جیل  بھیج دیا گیا۔  باقی تین مقدمات میں ملزم کاجسمانی ریمانڈ آرڈربرقرار۔ ملزم  نے مجسٹریٹ کے سامنے  ایک بار بھر  اعتراف جرم سے انکار کردیا۔ 

 کراچی کی انسددہشت گردی عدالت   میں مصطفی  عامرقتل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل  بھیج دیا ۔تفتیشی  افسر نے استدعا کی     کہ ملزم کےخلاف دیگرتین مقدمات بھی قائم ہیں۔ ان  کیسزمیں بھی جیل کسٹڈی  کردیا جائے ۔ تاہم جج نے کہا باقی تین مقدمات میں ملزم  کے جسمانی ریمانڈ کا آرڈر برقرار ہے۔تفتیشی افسر نے بتایا ملزم نےجوڈیشل مجسٹریٹ کےسامنےبیان نہیں دیا۔ اس پر جج نے کہا ملزم نےتوخود اعتراف جرم کاکہاتھا۔  ملزم ارمغان کا کہنا تھا میں بیان ریکارڈ کراناچاہتاتھا، لیکن جوڈیشل مجسٹریٹ نے میری ذہنی  حالت کی بناء  پر ایسا کرنے سےمنع کردیا۔


 اس سے قبل ملزم ارمغان کو جودیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو پیش کیا گیا۔ ملزم نے کمرہ عدالت میں اعتراف جرم  سے پھر انکار کردیا۔اس پر عدالت نے ملزم  کے ایک سو چونسٹھ کے بیان کی درخواست خارج کردی۔ ارمغان   کا کہنا تھا مصطفی عامر کو ذاتی تنازعے پر قتل کیا۔  کوئی منصوبہ بندی نہیں کی  تھی، بس یہ اچانک کیا   جانے والاقدم تھا۔ میں نے گاڑی کے اگلے حصے پر آگ لگائی تھی،، اور فیصلہ  اللہ پر چھوڑ دیا تھا۔مصطفی کے نصیب میں مرنا لکھا تھا۔میں بھی تھوڑا بہت اس میں شریک ہوں۔