کراچی میں یوم علی کی مناسبت سے نشتر پارک سے نکلنے والا جلوس روائتی راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر میں واقع حسینیان ایرانیان امام بارگاہ پر اختتام پزیر ہو گیا
یوم علی کی مرکزی مجلس نشتر پارک میں علامہ ریحان الحسن جعفری نے پڑھائی ۔۔ مجلس کے اختتام پر مرکزی جلوس برآمد ہوا ۔۔۔جلوس کے شرکاء نے مسجد علی رضا کے سامنے نماز ظہرین ادا کی ۔۔ جس کے بعد جلوس براستہ ایمپریس مارکیٹ ، تبت سینٹر سے ہوتا ہوا ایم اے جناح روڈ پر پہنچا اور کھادار سے ہوتا ہوا نماز مغربین تک امام بارگاہ حسینیان ایرانیان پر اختتام پذیر ہو گیا ۔۔ جلوس کے راستے پر سماجی تنظیموں کی جانب سے عزاداروں کی مدد کے لئے کیمپ بھی لگائے گئے تھے ۔۔ جلوس کی سیکورٹی کے لئے پانچ ہزار سے زائد پولیس جبکہ تین ہزار سے زائد رینجرز کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا ۔۔ جلوس میں شہر بھر سے آنے والے عزاداروں نے شرکت کی ، ماتم کیا اور نوحہ خوانی کی