کراچی میں لاک ڈاون تو ختم ہوگیا لیکن مارکیٹس میں تاحال کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا فقدان ہے


کراچی میں لاک ڈاون تو ختم ہوگیا لیکن مارکیٹس میں تاحال کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا فقدان ہے

 

کراچی میں لاک ڈاون تو ختم ہوگیا لیکن مارکیٹس میں تاحال کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا فقدان ہے ۔ نا ہی دکاندار ماسک اور سماجی فاصلے کا خیال رکھتے ہیں اور نا ہی خریدار کورونا وائرس کو خاطر میں لانے پر تیار نظر آتے ہیں۔

کراچی کی مارکیٹوں میں جاکر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ  جیسے کورونا وائرس کا  کوئی وجود ہی نہیں۔ رنچھوڑلائن کی مارکیٹ  میں بھی  کچھ ایسا ہی حال ہے،، جہاں شہری  ماسک لگارہے ہیں ،،، اور نا ہی  سماجی فاصلے کا خیال کررہے ہیں۔

دکاندار کورونا وائرس کو ایک حقیقت تو مانتے ہیں،،، لیکن ایس او پیز پر عملدرآمد کا پوچھنے پر بہانے بھی بناتے ہیں۔

شہر کی دیگر مارکیٹوں میں بھی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا کچھ ایسا ہی حال ہے۔لیکن اگر کورونا کو ملک سے بھگانا ہے تو  ہر شہر ی کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔