کراچی میں دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت صبح چھ سے رات دس بجے تک ہیوی ٹریفک کی آمد و رفت پر پابندی عائد

عمران عمران

 کراچی میں دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت صبح چھ سے رات دس بجے تک  ہیوی ٹریفک کی آمد و رفت  پر پابندی عائد


کراچی میں دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت صبح چھ سے رات دس بجے تک  ہیوی ٹریفک کی آمد و رفت  پر پابندی عائد۔ کھانے پینے کی ضروری  اشیاء لے جانےو الی گاڑیاں پابندی سے مستثنی ہوں گے۔


 کمشنر کراچی کی  جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق  پابندی انسانی جانوں کے تحفظ کے پیش نظر عائد کی گئی ہے۔رات دس سے صبح چھ تک  صرف تین شاہراوں پرہیوی ٹریفک  کی آمد و رفت کی اجازت ہوگی۔سپرہائی وےنیوکراچی صنعتی ایریا،نیشنل ہائی وےسےگودام چورنگی جام صادق پل تک اور ناردرن بائی پاس گلبائی سےویسٹ وارف تک ہیوی ٹریفک جاسکےگا۔‏شہر کی حدود کے اندر بھاری ٹریفک کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی   ہوگی۔  پانی، خوردنی تیل، مائع آکسیجن، مائع نائٹروجن اور  گوشت لے جانے والی بھاری گاڑیاں پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔  پابندی کا اطلاق دو ماہ کی مدت کے لیے ہوگا ۔