سندھ میں میٹرک کے امتحانات مارچ اور اور انٹر کے اپریل میں ہوں گے۔موسم سرما کی تعطیلات شیڈول کے مطابق بائیس سے اکتیس دسمبر تک ہوں گی۔
محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ نویں اور دسویں کے امتحانات پندرہ مارچ سے ہوں گے۔گیارہویں اور بارہویں جماعت کے پیپر پندرہ اپریل سے شروع ہوں گے۔ میٹرک کے نتائج پندرہ جولائی اور انٹرکے نتائج پندرہ اگست تک آئیں گے۔کالجز میں نیا تعلیمی سال یکم اگست دو ہزار پچیس میں شروع ہوگا۔ موسم سرما اور گرما کی تعطیلات کا پرانا شیڈول برقرار رکھا گیا۔موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے اکتیس جولائی اور موسم سرما کی چھٹیاں بائیس دسمبر سے اکتیس دسمبر تک ہوں گی۔