اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ نے ایم سکس موٹروے منصوبے کو وفاقی بجٹ میں شامل کرنے کے لئے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا۔
اسپیکر سندھ اسمبلی کی جانب سے وفاقی حکومت کو ارسال کردہ خط میں کہا گیا ہے صوبائی اسمبلی ایم سکس منصوبے پر متعدد قراردادیں منظور کر چکی ہے۔ منصوبہ شروع نہ ہونے پر سنجیدہ خدشات ہیں۔منصوبے کی تاخیر سے معاشی ترقی اور دیہی فلاح متاثر ہو رہی ہے۔ اسپیکر سندھ اسمبلی نے موقف اختیار کیا ہے ایم سکس صرف صوبائی نہیں، قومی اہمیت کا منصوبہ ہے۔ منصوبے سے زراعت، صنعت اور تجارت میں سرمایہ کاری بڑھے گی۔سندھ کے عوام ترقیاتی وعدوں کی تکمیل کے منتظر ہیں۔