ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ عائشہ خان انتقال کر گئیں

عدنان اطہر عدنان اطہر

ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ عائشہ خان انتقال کر گئیں


ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ عائشہ خان انتقال کر گئیں انہوں نے پی ٹی وی کےمشہورڈراموں میں اداکاری کے جوہردکھائے


عائشہ خان 22 اگست 1948ء کو  کراچی میں پیدا ہوئیں۔ وہ پی ٹی وی کے ڈراموں میں نظر آئیں۔ عائشہ خان نے پی ٹی وی کےمشہورڈراموں افسانہ،عروسہ، فیملی 93 اور مہندی میں اداکاری کے جوہردکھائےتھے۔۔۔ان کے انتقال کی خبر نے نہ صرف فنکار برادری کو افسردہ کیا، بلکہ ان لاکھوں مداحوں کو بھی سوگوار کر دیا جنہوں نے ان کی پرفارمنس سے تسلی اور تفریح حاصل کی۔عائشہ خان کا فنی سفر کئی دہائیوں پر محیط رہا۔ وہ ان چند خواتین اداکاراؤں میں شامل تھیں جنہوں نے ٹیلی ویژن کے ابتدائی دور میں کام شروع کیا۔انہوں نے عورتوں کے مسائل اور سماجی تبدیلی کے موضوعات پر مبنی ڈراموں میں جاندار کردار نبھائے۔پی ٹی وی کے سنہری دور کی علامت سمجھی جاتی تھیں۔ان کی وفات سے ایک خلا پیدا ہو گیا ہے جسے پُر کرنا ممکن نہیں۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور پاکستان کی فنی تاریخ میں ان کا نام سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا۔