پاکستان انٹر نیشنل فلم فیسٹیول تیسرے روز بھی کراچی میں اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔
محکمہ ثقافت حکومت سندھ کے تعاون سے جاری پاکستان انٹر نیشنل فلم فیسٹیول کے تیسرے روز بھی گوئٹے انسٹیٹیوٹ کے تعاون سے مقامی سینماء میں جرمن فلم کی نمائش کی گئی۔ فلم بینوں کی بڑی تعداد نے فلم دیکھی اور اسے سراہا۔ آج پاکستانی فلم ساز کرامت علی کی تیار کردہ فلم Hundan کا پریمیئر بھی ہوگا۔ فلم بینوں کا کہنا ہے یہ بہت اچھا اقدام ہے ،، جو پاکستان کی فلم انڈسٹری میں تبدیلی کا سبب بنے گا۔ منتظمین کےمطابق فلم فیسٹیول کے انعقاد سے نئے فلم سازوں کواپنا کام دنیا بھر میں دکھانے کا حوصلہ ملے گا۔چار روزہ پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اتوار کو اختتام پذیر ہوگا۔