کراچی، آیان عرفان
کراچی کے علاقے سائٹ ولیکا
چورنگی میں کے الیکٹرک کے سب اسٹیشن میں آگ لگنے سے متصل واٹر ٹینک میں زور دار
دھماکا ہوگیا۔۔۔دھماکے سے اطراف کی دیواریں گرگئیں، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں
ہوا۔۔۔
کراچی کے علا قے ولیکا
چورنگی کے قریب کے الیکٹرک کے سب اسٹیشن کے قریب زور دار دھماکے سے علاقہ لرز
اٹھا۔۔۔دھماکے کی گونج دور تک سنی گئی جس سے شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔۔۔ پولیس
وریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔۔۔پولیس کے مطابق دھماکا کے الیکٹرک کے سب
اسٹیشن سے متصل گودام کے زیر زمین واٹر ٹینک میں گیس بھر جانے سے ہوا اور دھماکے
کا سبب سب اسٹیشن میں لگنے والی آگ تھی۔۔۔دھماکے سے اطراف کی خستہ حال دیواریں گر
گئیں، دو فائر ٹینڈرز بھی واقعے کی اطلاع پر پہنچے اور کچھ ہی دیر میں آگ پر قابو
پالیا، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ایک گھنٹے کے دوران کولنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں
ہوا۔۔۔