ملک کےدیگر شہروں کی طرح یوم آزادی کی خوشیاں کراچی میں بھی جوش وخروش کے ساتھ منائی جارہی ہیں ۔


ملک کےدیگر شہروں کی طرح یوم آزادی کی خوشیاں کراچی میں بھی جوش وخروش کے ساتھ منائی جارہی ہیں ۔

کراچی، عدنان اطہر

ملک کےدیگر شہروں کی طرح یوم آزادی کی خوشیاں کراچی میں بھی جوش وخروش کے ساتھ منائی جارہی ہیں ۔ بچےاپنے گھر گلیاں سجانے میں پیش پیش ہیں ۔

ننھے ہاتھوں سے وطن عزیز کے خوبصورت پرچم کی جھنڈیاں سجائی جارہی ہیں۔ معصوم بچے کھانا پینا بھول کر اپنے گھروں کو سجانے میں مصروف ہیں ۔ان دنوں بچوں کو کچھ یادہےتووہ صرف جشن آزادی منانے کی تیاریاں۔اُن کا کہنا ہے  اپنی آزادی کا دن منانا اچھا لگتا ہے

کوئی  بھاگ کرسیڑھی ہٹا رہا ہے۔ تو کوئی دھاگے پر جھنڈیاں لگا رہا ہے۔آزادی کا جشن منانے کے لئےنہ صرف جھنڈیاں بلکے نئے کپڑے بھی بنائے جاتے ہیں

بچے قومی پرچم جھنڈیاں اور ساتھ ہی برقی قمقموں سے اپنے گھروں کو سجاتے ہیں ،،، اور ہر ایک کی کوشش  ہوتی ہے کہ اپنے گھر کو سب سے زیادہ سجائیں۔