سندھ حکومت کا ترقیاتی ویژن: 481 نئے منصوبے، سولر توانائی، صحت و تعلیم میں انقلابی اقداماتسندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے وعدے نبھا رہی ہے اور ایک بااختیار، خوشحال اور پائیدار سندھ کی جانب گامزن ہے۔ مالی سال 2025-26 میں حکومت سندھ 481 نئے ترقیاتی منصوبےشروع کر رہی ہے۔
جس میں چار لاکھ گھروں کو سولر سسٹمزکی فراہمی جاری، سرکاری دفاتر، اسکولوں اور اسپتالوں کی مرحلہ وار سولرائزیشن ،1.58 ارب روپے سے کراچی میں اسپتالوں کی اپ گریڈیشن، 1.43 ارب سے اسلام کوٹ میں جدید میڈیکل کمپلیکس5 ایم جی ڈی سالینیشن پلانٹ کراچی میں قائم کیا جائے گا تاکہ سمندری پانی کو پینے کے قابل بنایا جا سکے نارا کینال کی لائننگ پر 4.29 ارب اور نکاسی آب پر 33 کروڑ روپے خرچ ہوں گے
- NED یونیورسٹی میں 1.7 ارب روپے سے 17 منزلہ سائنس و ٹیکنالوجی پارک، کویت کی مالی معاونت سےعالمی بینک کے تعاون سے 3.2 ارب ڈالر کے 13 بڑے منصوبے جاری، جن میں BRT، صاف پانی، تعلیم اور زراعت شامل ہیں شرجیل میمن نے کہا کہ شہروں اور دیہاتوں کے درمیان تفریق ختم کرنے کے لیے دیہی علاقوں میں ترقی کے دروازے کھولے جا رہے ہیں۔