سندھ بار کونسل نے ناظم جوکھیو کے قتل کی تحقیقات ایس ایس پی رینک کے افسر سے
کرانے کا مطالبہ کردیا۔
سندھ بار کونسل نے آئی جی سندھ،ایس ایس پی ملیر اور انوسٹی گیشن افسر کو اس حوالے سے خط ارسال کیا ہے۔ خط میں
کہا گیا ہے کہ ناظم جوکیو نے ایم پی اے اور غیرملکی باشندوں کے شکار کی ویڈیو بنائی
تھی۔ ویڈیو ریلیز کرنے پر اسے بدترین تشدد کرکہ قتل کردیا گیا۔ناظم جوکھیو کا
بیان سوشل میڈیاپر موجود ہے،، جس میں اس نے ذمہ داروں کے نام اور حقائق بتائے ہیں۔
ویڈیو بیان کی روشنی میں کیس کی شفاف اور
غیر جانبدار تحقیقات کو یقینی بنایا جائے۔