پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا اختتام غیر معمولی تیزی کے ساتھ ہوا

سدرہ عارف سدرہ عارف

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا اختتام غیر معمولی تیزی کے ساتھ ہوا


پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا اختتام غیر معمولی تیزی کے ساتھ ہوا۔ سرمایہ کاروں کے بھرپور اعتماد اور مثبت معاشی اشاریوں کے باعث مارکیٹ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 2202 پوائنٹس کا زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔۔

 جس کے بعد انڈیکس 1لاکھ 36ہزار502 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دن کے دوران انڈیکس 1لاکھ 36ہزار 841 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک جا پہنچا، جبکہ کم ترین سطح 1لاکھ 34ہزار 937 رہی۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 25 کروڑ 99 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا، جن کی مالیت 23 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد رہی۔۔۔

 

اس سے قبل گیارہ جولائی کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کانیا ریکارڈ بنا ۔ ہنڈریڈ انڈیکس سات سو ستر پوائنٹس اضافہ تک ٹریڈ ہوا ۔ انڈیکس ایک لاکھ چونتیس ہزارپانچ سو تریپن پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک ٹریڈ ہوا

 دس جولائی کوپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس ایک موقع پر 1 لاکھ 33 ہزار 900 پوائنٹس کی سطح کو بھی عبور کر گیا

 نئے مالی سال کے دوسرے روز دو جولائی کو ہینڈریڈ انڈیکس  دوہزار، ایک سو چوالیس پوائنٹس اضافے سے  تاریخ میں پہلی بار  ایک لاکھ،  تیس ہزار، تین سو چوالیس پوائنٹس  پر بند ہوا۔


تجزیہ کاروں کے مطابق بہتر ہوتے معاشی اشاریے، سیاسی استحکام نے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھایا ہے۔