سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہناتھاکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی بھی جیالے غنڈوں سے محفوظ نہیں، پی پی کے غیر اخلاقی غیر تربیت یافتہ لیڈر اور کارکنان اپنے حد میں رہیں انکا کہناتھاکہ پی پی رہنماء سندھ میں غلط روایت ڈال رہے ہیں، پی پی سندھ میں اپنی بساط لپٹی دیکھ کر دہشتگردی پر اترآئی ہے حلیم عادل شیخ کا کہناتھاکہ سندھ میں اب پی پی کا علاج ہم ہی کریں گے، چیئرمین پی پی اپنی تربیت کے مطابق اپنے بدمعاش جیالوں کی تربیت بند کریں، ارباب غلام رحيم اور ساتھیوں کی خیریت کے لیے دعاگو ہیں واضح رہے کہ آج ٹنڈو محمد خان میں
وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ارباب غلام رحیم پر پی پی کے جیالوں نے حملہ کیا ، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے غیر اخلاقی عمل قرار دیاہے۔چہرہ نیوز نے واقعے کی فوٹیج حاصل کرلی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیالے کس طرح سے نعرے بازی کررہےہیں۔
فوٹیج میں دیکھا جاسکتاہے کہ مشتعل افراد آپس میں گتھم گھتاہے۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کاکہناہےکہ یہ غلط کلچر کو پروان چڑھا رہے ہیں۔