کراچی ائرپورٹ کے قریب چینی شہریوں پر خودکش حملہ کیس میں پراسیکیوٹر نے حتمی چالان اور فورنزک رپورٹ عدالت میں پیش کردی

عرفان علی عرفان علی

 کراچی ائرپورٹ کے قریب چینی شہریوں پر خودکش حملہ کیس میں پراسیکیوٹر نے حتمی چالان اور فورنزک رپورٹ عدالت میں پیش کردی

۔

سندھ ہائی کورٹ میں خودکش حملہ کیس میں گرفتار ملزمہ کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پراسیکیوٹر کی پیش کردہ فورنزک اور حتمی چالان کی نقول،،، درخواست گزار کے وکیل کو فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے موقف اپنایا متعلقہ عدالت میں حتمی چالان اور فورنزک رپورٹ پہلے ہی پیش کردی گئی ہے۔ اکتوبر دوہزار چوبیس میں کراچی ائیر پورٹ کے قریب چینی باشندوں پر خود کش حملہ کیا گیا تھا۔ کیس میں ملزمہ سمیت دو افراد گرفتار ہیں۔ ملزمان پر خود کش حملے میں سہولت کاری کا الزام ہے ۔