سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں ملزمان کی سزائے موت کے خلاف اپیل

عرفان علی عرفان علی

 سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں ملزمان کی سزائے موت کے خلاف اپیل


سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں ملزمان کی سزائے موت کے خلاف اپیل ۔  سپریم کورٹ نے دو رکنی بینچ کی اپیلوں کو تین رکنی بینچ کے روبرو مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔


سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سماعت کے دوران جسٹس شفیع صدیقی  نے ریمارکس دیئےہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ سن سکتا ہے۔ این جی او کے وکیل نے  اپیلوں کو اسلام آباد منتقل  کرنے کی استدعا کی ۔ جسٹس شفیع صدیقی  نے ریمارکس دیئے یہ انتظامی معاملہ ہے۔ چیف جسٹس پاکستان اس پر آرڈر جاری کرسکتے ہیں۔دو رکنی بینچ نے کیس کی منتقلی کا معاملہ چیف جسٹس پاکستان کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کردی۔انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم رحمان عرف بھولا اور زبیر عرف چریا کو پھانسی کی سزا سنائی تھی۔سندھ ہائی کورٹ نے بھی سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔