بلوچستان کے سینئر صحافی نور العارفین کی والدہ انتقال کر گئیں

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

بلوچستان کے سینئر صحافی نور العارفین کی والدہ انتقال کر گئیں


کوئٹہ — بلوچستان کے معروف صحافی اور سماء ٹی وی کے رپورٹر نور العارفین کی والدہ آج کوئٹہ میں انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج بروز ہفتہ، بعد نمازِ ظہر 2 بجے طوغی روڈ عیدگاہ میں ادا کی جائے گی۔


دکھ کی اس گھڑی میں میڈیا انڈسٹری کے تمام افراد نور العارفین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ صحافتی حلقوں کی جانب سے مرحومہ کے بلند درجات اور مغفرت کے لیے خصوصی دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔


نور العارفین بلوچستان میں صحافت کا ایک معتبر نام ہیں، جنہوں نے ہمیشہ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی والدہ کے انتقال پر صحافی برادری نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔