سندھ بھرکے سرکاری کالجوں میں انٹر سال اول میں داخلے کے معاملےپر امیدواروں کی شکایات برقرار ہیں۔ ڈائریکٹر کالجز کے احکامات کے باوجود مختلف کالجز میں ڈومیسائل اور پی آر سی کے بغیر داخلہ فارم جاری نہیں کیے جارہے۔ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں بیس اگست تک کی توسیع کردی گئی ہے۔ ڈومیسائل کی بنیاد پر داخلہ نہ ملنے سے متعلق امیدواروں کی شکایات کاتاحال ازالہ نہ ہوسکا۔۔ محکمہ تعلیم سندھ کےمطابق اب تک سندھ بھر میں ایک لاکھ اسی ہزار سے زائد داخلے دیے جاچکے ہیں۔ خواتین کے سرکاری کالجوں میں پرنسپل کی جانب سے داخلہ فارم وصول نا کرنی کی شکایات زیادہ ہیں۔ طالب علموں کے مطابق ڈائریکٹر کالجز کے واضح احکامات سرکاری کالجز کی پرنسپلز نے نظر انداد کردیے۔ ڈائریکٹر کالج راشد احمد مہرکاکہناہےکہ ڈومیسائل اور پی آر سی کے بغیر فوری داخلہ فارم جاری کیے جائیں۔ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں بیس اگست تک کی توسیع کردی گئی ہے۔