کراچی کے سینئر صحافی خاور حسین سانگھڑ میں مبینہ طور پر خودکشی کر کے جاں بحق

عرفان علی عرفان علی

کراچی کے سینئر صحافی خاور حسین سانگھڑ میں مبینہ طور پر خودکشی کر کے جاں بحق


کراچی کے صحافی خاور حسین کی مبینہ خودکشی:سانگھڑ میں گاڑی سے لاش برآمد


سانگھڑ – کراچی سے تعلق رکھنے والے معروف صحافی خاور حسین کی لاش سانگھڑ کے علاقے حیدرآباد روڈ پر ایک نجی ہوٹل کے باہر ان کی گاڑی سے برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی شواہد خودکشی کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔


خاور حسین گزشتہ کئی گھنٹوں سے اپنی گاڑی میں موجود تھے۔ جب مقامی افراد نے مشتبہ صورتحال کی اطلاع دی تو پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش کا آغاز کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاور حسین کی کنپٹی پر گولی کا نشان موجود ہے جبکہ ایک پسٹل ان کی گود میں پڑی ہوئی ملی ہے۔


پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں مزید قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ خاور حسین کراچی میں مختلف نجی چینلز کے ساتھ وابستہ رہے اور صحافت کے شعبے میں ایک پہچان رکھتے تھے۔


واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں، جبکہ خاور حسین کے اہل خانہ اور ساتھی صحافیوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ پولیس تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ واقعے کی اصل وجوہات سامنے آسکیں۔