کراچی میں دو دریا کے قریب سمندر میں ڈوبنے والے شہری کی لاش ریسکیو اداروں کو مل گئی ہے، جبکہ متوفی کے دونوں بچوں کی لاشیں گزشتہ روز ہی نکال لی گئی تھیں۔
جمعرات کے روز کراچی کے علاقے دو دریا کے قریب ایک شخص دو بچوں سمیت سمندر میں ڈوب گیاتھا ۔۔۔ریسکیو حکام کے مطابق، شہری کی لاش آج سمندر سے برآمد کر لی گئی ہے، جو دو دریا کے قریب سے ملی۔متوفی کے دونوں بچوں کی لاشیں ریسکیو ٹیموں نے گزشتہ روز نکال لی تھیں۔لاشیں ضروری کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔۔۔