صنم ماروی اور احمد شاہ کے درمیان صلح

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

صنم ماروی اور احمد شاہ کے درمیان صلح

 

گلوکارہ صنم ماروی اور آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر احمد شاہ کے درمیان حالیہ تنازع خوش اسلوبی سے حل ہوگیا۔ صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ اور معروف لکھاری نور الہدیٰ شاہ کی مداخلت سے دونوں نے ایک دوسرے کو معاف کر دیا۔


چند روز قبل صنم ماروی نے احمد شاہ پر سکھر میں ایک سرکاری پروگرام کے دوران بدسلوکی، دھمکیوں اور توہین آمیز رویے کے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے 5 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوایا تھا۔ احمد شاہ نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی تھی۔


اب ایک ویڈیو بیان میں احمد شاہ نے صنم ماروی کو چھوٹی بہن اور بیٹی جیسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے درمیان غلط فہمی کی بنیاد پر اختلافات ہوئے، جو اب ختم ہو چکے ہیں۔ صنم ماروی نے بھی سندھی زبان میں کہا کہ وہ سندھ کی روایات کے مطابق تمام الزامات واپس لے رہی ہیں اور عوام کی سپورٹ پر شکر گزار ہیں۔


یہ صلح ان افراد کے لیے مایوس کن ثابت ہوئی جو ثقافتی ہم آہنگی کے خلاف تھے، احمد شاہ نے کہا۔ اس اقدام کو فنکار برادری نے خوش آئند قرار دیا ہے۔