فی تولہ سونا چودہ سو روپے سستا ہوگیا۔

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

 فی تولہ سونا چودہ سو روپے سستا ہوگیا۔


 پاکستان اسٹاک ایکسچنج  کا انڈیکس  آٹھ سو  سےز ائد پوائنٹس  اضافے سے نئی تاریخی بلندی پر پہنچ گیا۔ فی تولہ سونا چودہ سو روپے سستا ہوگیا۔


پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں کاروباری ہفتے  کے تیسرے دن    تیزی رہی۔ ہینڈریڈ انڈیکس  آٹھ سو بیس پوائنٹس اضافے سے  نئی تاریخی بلندی  ایک لاکھ، پچاس ہزار، پانچ سو اکیانوے پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں انڈیکس کی بلندی ترین سطح  ایک لاکھ، اکیاون ہزار، دوسو اکسٹھ پوائنٹس  ریکارڈ کی گئی۔ انڈیکس کی کم ترین سطح  ایک لاکھ انچاس ہزار، نو سو اکتیس  پوائنٹس   رہی۔  فی تولہ سونا ایک ہزار، چارسو روپے کی کمی سے تین لاکھ، پچپن ہزار، دوسو روپے کا ہوگیا۔ دس گرام سونے کی قیمت ایک ہزار، دوسو  ایک  روپے کی کمی سے تین لاکھ، چار ہزار، پانچ سو چھبیس  روپے ہوگئی۔