پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے17 ویں یوم شہادت پر پیغام میں کہاہےکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی زندگی جراَت، استقامت اور لاکھوں پاکستانیوں کے لیے امید کی علامت تھی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جدوجہد اور زندگی قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے وژن سے گہرائی سے جڑی تھی
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےمزید اپنے جاری پیغام میں کہاہے کہ شہید بھٹو کی طرح، شہید محترمہ بینظیر بھٹو بھی عوام کی طاقت پر یقین رکھتی تھیں ، شہید محترمہ بینظیر بھٹو صرف ایک سیاسی شخصیت نہیں، بلکہ مظلوم، محکوم اور پسماندہ طبقات کے لیے امید کی کرن تھیں اور مساوات اور خوشحال پاکستان کے لیے اپنے والد کے وژن سے بی بی شہید کی غیر متزلزل وابستگی ہم سب کے لیے ایک تحریک ہے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی مصالحت، مشاورت اور مختلف نقطہ نظر کو سمجھنے کی فلسفیانہ سوچ نے ایک جدید اور روشن پاکستان کی بنیاد رکھی انکا کہناتھاکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی میراث کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں بی بی شہید نے ایسے پاکستان کا خواب دیکھا تھا جہاں ہر شہری کو برابری کے مواقع اور وسائل تک رسائی حاصل ہو بلاول بھٹو زرداری نے کہاہےکہ ہم شہید محترمہ بینظیر بھٹوکے انسانی آزادی اور جمہوری اقدار کے فلسفے پر عمل پیرا ہیں
ہم دہشت گردی، انتہا پسندی اور پاکستان کے استحکام کو خطرے میں ڈالنے والی کسی بھی قوت کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے شہید محترمہ بینظیر بھٹو اسلامی دنیا کی پہلی منتخب خاتون وزیراعظم تھیں، عالمی اشوز پر بھی ان کی لیگیسی مشعلِ راہ ہے بی بی شہید کی مدبرانہ قیادت عالمی چیلنجوں سے نمٹنے اور مظلوم قوموں کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے میں ایک رہنما اصول کے طور پر کام کرتی ہے انکا کہنا تھاکہ وہ خواب جس میں پاکستان سیاسی، سماجی اور معاشی استحصال سے پاک ہو اور وہ دن دور نہیں جب شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے انصاف پر مبنی پاکستان کا وژن حقیقت بنے گا۔