بجلی کی عدم فراہمی کے باعث پانی کی سپلائی آپریشن بھی متاثر ہو رہا ہے

عدنان اطہر عدنان اطہر

بجلی کی عدم فراہمی کے باعث پانی کی سپلائی آپریشن بھی متاثر ہو رہا ہے



کراچی میں بارش کے بعد بجلی کا ترسیلی نظام درہم برہم ہو چکا ہے ، بجلی کی عدم فراہمی کے باعث پانی کی سپلائی آپریشن بھی متاثر ہو رہا ہے اور شہر کو تقریبا دوسو ملین گیلن پانی کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے


ترجمان واتر کارپوریشن کے مطابق دھابیجی، پپری اور حب جیسے بڑے پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کے بریک ڈاؤنز کے باعث پانی کی سپلائی کا آپریشن متاثر ہو رہا ہے ۔۔ شہر میں قائم مختلف ڈسٹری بیوشن پمپنگ اسٹیشنز پر بھی بجلی کا بندش کی وجہ سے پانی کی سپلائی متاثر ہو رہی ہے ۔۔ ترجمان کے مطابق بجلی کی بندش کے باعث شہر کو اب تک 200 ملین گیلن پانی کی قلت کا سامنا ہے ۔۔ پانی کی عدم فراہمی کے باعث پورٹ قاسم، بن قاسم ٹاؤن، لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل ٹاؤن، لیاقت آباد ٹاؤن، چنیسر ٹاؤن، پی این ایس مہران، پی اے ایف بیس فیصل، کارساز، ناظم آباد اور نیو کراچی کے علاقے سب سے زیادہ مٹاثر ہو رہے ہیں