سندھ طاس معاہدے پر بھارت کی خاموشی، اقوامِ متحدہ جواب کی منتظر

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

  سندھ طاس معاہدے پر بھارت کی خاموشی، اقوامِ متحدہ جواب کی منتظر



سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بھارت کی جانب سے مسلسل خاموشی عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بننے لگی ہے۔ اقوامِ متحدہ کے خصوصی نمائندوں کی مقررہ ڈیڈ لائن ختم ہوئے 51 دن گزر چکے ہیں، تاہم نئی دہلی کی طرف سے تاحال کوئی جواب سامنے نہیں آیا۔  


بھارت سے 16 دسمبر 2025 تک معاہدے سے متعلق اقدامات پر وضاحت طلب کی گئی تھی، مگر ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد بھی کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔ اس خاموشی کے باعث سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے سوالات بدستور برقرار ہیں۔  


اقوامِ متحدہ اب بھی بھارت کے جواب کی منتظر ہے، جبکہ عالمی برادری میں یہ بحث زور پکڑ رہی ہے کہ نئی دہلی اپنے اقدامات کی وضاحت پیش کرنے میں کیوں ناکام ہے۔