خیبرپختونخوا میں سیلاب کے بعد ڈینگی کیسز میں تشویشناک اضافہ
پشاور: خیبرپختونخوا میں حالیہ سیلاب کے بعد ڈینگی وائرس کے کیسز میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 82 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد صوبے میں مجموعی تعداد 398 تک پہنچ گئی ہے۔
اب تک 308 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، جبکہ 90 افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ سب سے زیادہ 220 کیسز ضلع چارسدہ سے رپورٹ ہوئے ہیں، جب کہ ہری پور سے 32 اور مانسہرہ سے 30 کیسز سامنے آئے ہیں۔
محکمہ صحت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ڈینگی سے بچاؤ کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔